جموںوکشمیر کے ہسپتالوں کو وینٹی لیٹرو ں کی کمی سامنا، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 7 مئی 2026 13:39

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹروں کی شدید قلت کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تمام بڑے ہسپتالوں کو وینٹی لیٹروں کی مطلوبہ تعداد میسر نہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔

(جاری ہے)

ناک حالت میں لائے گئے مریضوں کو وینٹی لیٹرز کے ذریعے منصوعی سانس دی جاتی ہے،کئی بار مریضوں کی رش بڑھ جانے سے وینٹی لیٹرز موقع پردستیاب نہیں ہوتا اور اسی دوران بیشتر مریض اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ ہسپتالوں میں مطلوبہ تعداد سے کچھ دینٹی لیٹر اضافی ہوتے ہیں لیکن مقبوضہ علاقے کے ہسپتالو ں کو مطلوبہ تعداد بھی میسر نہیں جو بھارتی انتظامیہ کی کشمیری عوام کے تئیں بے حسی کا واضح مظہر ہے۔