معرکہ حق کی کامیابی دراصل عوام کے غیر متزلزل اعتماد اور جدوجہد کا ثمر ہے،ملک امیر کابل

جمعرات 7 مئی 2026 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) صدارتی مشیر برائے اوورسیز برطانیہ ملک امیر کابل نے‘معرکہ حق’کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ایک بیان میں ملک امیر کابل نے کہا کہ ایک سال قبل آج کے دن حق کی فتح اور باطل کی شکست کا سورج طلوع ہوا تھا۔انھوں نے کہا چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے بھارت کا عبرت ناک شکست دے پر بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

انھوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی دراصل عوام کے غیر متزلزل اعتماد اور جدوجہد کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ‘معرکہ حق’کے ایک سال نے ثابت کر دیا کہ تکبر کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے بھارت کو عبرتناک دی یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب مقصد سچا ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ''فالس فلیگ’’کا ڈرامہ رچانے والوں کو میدانِ جنگ اور سفارتی محاذ دونوں پر دھول چٹا دی یہ حق کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سالہ سفر میں ہم نے ثابت کیا کہ عوامی طاقت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔انھوں نے اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت اور بلند درجات کی دعا بھی کی اور کہا کہ‘معرکہ حق’محض ایک دفاعی معرکہ نہیں بلکہ نظریات کی جنگ تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوجی برتری کا جھوٹا بت‘معرکہ حق’کی ضرب سے پاش پاش ہو گیا۔