وزیربلدیات کی زیر صدارت پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کا اجلاس، اراضی کے استعمال کی مانیٹرنگ مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 7 مئی 2026 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں اراضی کے استعمال کی مانیٹرنگ کا عمل بتدریج مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، ایڈیشنل سیکرٹری قرہ العین اور اتھارٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے عبداللہ نیئر نے اتھارٹی کے معاملات بارے پریذینٹیشن دی۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتھارٹی کو مکمل طور ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ پی ایس پی اے کا پلاننگ سپورٹ سسٹم پنجاب حکومت کے ای بِز پورٹل کے ساتھ منسلک ہے، اب رہائشی سکیموں کی منظوری کے لئے آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذیشان رفیق نے کہا کہ سپیشل پلاننگ اتھارٹی کےلئے اضلاع میں اضافی سٹاف بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اتھارٹی کی پالیسیوں کا نفاذ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل عملے کے ذریعے کیا جائے گا، پی ایس ایس کے ذریعے خلاف ورزی کی نشاندہی کی جا سکے گی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے صرف دو سال میں پنجاب کے تمام شہروں کی ماسٹر پلاننگ مکمل کی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ پی ایس پی اے ایکٹ کے تحت اتھارٹی کا مالیاتی انتظام تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ اتھارٹی کے معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :