سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات پر پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 7 مئی 2026 16:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات پر پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے دو ساتھی ہو گئے جن کی تلاش میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال کے علاقہ نبی شاہ روڈ پر مسلح ڈاکوں نے شہری سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور موٹر سائیکل 125 چھین لیا اور فرار ہو گئے جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے پل نہر چک 15 شمالی پر ناکہ بندی کی جہاں 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد پولیس ناکہ کو توڑ کر قریبی باغ میں گھس گئے جہاں پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکوں کو عزیر اور عطا اللہ عرف صاحبو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جن کے دو ساتھی فرار ہو گے۔

پولیس نے زخمی ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور، مسروقہ رقم ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا جن کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس دیگر 2 ڈاکوں کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔