ہری پور ، پولیس نے خاتون کے قتل کیس میں مطلوب ملزم اشتہاری کو گرفتار کر لیا

جمعرات 7 مئی 2026 16:14

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) تھانہ خانپور پولیس نےرانی واہ خاتون کے قتل کیس میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار کرکے آلہ قتل کلاشنکوف برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 185 مورخہ 15.03.2026 جرم 302.34.15AA تھانہ خانپور میں مطلوب ملزم اشتہاری فیصل محمود ولد اورنگزیب سکنہ رانی واہ کو آلہ قتل کلاشنکوف معہ ایمونیشن کے گرفتار کرلیا ۔ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :