آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے لیوی رپورٹنگ کا نیا نظام متعارف

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 مئی 2026 15:44

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے لیوی رپورٹنگ کا نیا نظام متعارف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 مئی ۔2026 ) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پیٹرولیم لیوی کی تفصیلات سیلز ٹیکس ریٹرن میں شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے لیوی رپورٹنگ کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا.

(جاری ہے)

ترمیم کے تحت پیٹرولیم لیوی کی تفصیلات ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے متعلق نئی ترامیم بھی شامل کی گئی ہیں ایف بی آر کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اب سیلز ٹیکس ریٹرنز میں لیوی وصولی کی تفصیلات الگ سے ظاہر کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی رپورٹنگ اور نگرانی بھی سیلز ٹیکس سسٹم کے ذریعے کی جائے گی. ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پیٹرولیم لیوی کو سیلز ٹیکس ریٹرن سسٹم کے ساتھ مکمل طور پر مربوط کرنا ہے تاکہ حکومت کو ٹیکس اور لیوی کی وصولی شفاف اور موثر انداز میں یقینی بنانے میں آسانی ہو نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی وصولی میں پیٹرولیم ڈویژن کے ایجنٹ کا کردار بھی ادا کرے گا جبکہ نئے نظام سے محصولات کی نگرانی اور ریکارڈ کو مزید مثر بنانے میں مدد ملے گی. 

متعلقہ عنوان :