ایران سے مذاکرات پر اسرائیل کو شدید تشویش، نیتن یاہو کا امریکی حکام سے رابطہ
رابطوں کا مقصد یہ جاننا ہے کہ اس وقت مذاکرات میں کن نکات پر بات چیت ہو رہی ہے اور کون سی تجاویز زیر غور ہیں. اسرائیلی ذرائع
میاں محمد ندیم
جمعرات 7 مئی 2026
16:09
(جاری ہے)
سی این این کے مطابق ایک اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ ان رابطوں کا مقصد یہ جاننا ہے کہ اس وقت مذاکرات میں کن نکات پر بات چیت ہو رہی ہے اور کون سی تجاویز زیر غور ہیں ذرائع کے مطابق اسرائیل کو خدشہ ہے کہ امریکا معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے آخری مرحلے میں ایران کو بعض اہم رعایتیں دے سکتا ہے خاص طور پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے امکانات اسرائیلی خدشات میں اضافہ کر رہے ہیں. ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو معمول کے مطابق امریکی حکام سے رابطے میں رہتے ہیں تاکہ مذاکرات کی صورتِ حال سے آگاہ رہیں اسرائیل کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا نے انہیں کسی غیر متوقع صورتِ حال سے دوچار نہیں کیا. ایک اور اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ نیتن یاہو مسلسل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان مذاکرات میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی بنیادی شرائط پر قائم ہیں جن میں سب سے اہم ایران کے جوہری مواد کا خاتمہ ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی تشویش یہ بھی ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام اور اس کے علاقائی اتحادی نیٹ ورک پر سخت پابندیاں برقرار رہیں، اوراسرائیلی فوج کو خطے میں خطرات کے خلاف کارروائی کی آزادی بھی حاصل رہے.
مزید اہم خبریں
-
ایران سے مذاکرات پر اسرائیل کو شدید تشویش، نیتن یاہو کا امریکی حکام سے رابطہ
-
ایران کو یورینیم کے بدلے معاشی ریلیف دینے کی پیشکش کامیاب نہ ہو سکی. امریکی جریدے کا دعوی
-
معاہدے کے امکانات روشن،ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا. صدر ٹرمپ کا دعوی
-
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی، ویڈیو جاری
-
ڈیرہ غازی خان میں سکول کی چھت گرگئی، 4 بچے جاں بحق، درجن بھر زخمی
-
ایس ای سی پی کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم
-
پنجاب میں آئندہ 3 ماہ معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت متوقع ہے. پی ڈی ایم اے
-
11 مئی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے. محکمہ موسمیات
-
وزیر داخلہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن عمل کا جائزہ لیا
-
عدت میں نکاح کیس کے دوران خاور مانیکا پر تشدد کیس کی سماعت12مئی تک ملتوی
-
وفاقی آئینی عدالت نے زیرتعمیر عمارتوں پر ٹیکس کالعدم قرار دیدیا
-
14 اگست کو قوم کیلئے بہت بڑا سرپرائز ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.