ایس ای سی پی کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم

30 اپریل کو ایک ہی دن میں 340 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ہیں. اعلامیہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 مئی 2026 15:59

ایس ای سی پی کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 مئی ۔2026 ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹریشنز کا ریکارڈ قائم کردیا ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق اپریل میں 4,082 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 294,101 ہوگئی ہے. ادارے کے مطابق یومیہ کمپنی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جہاں 30 اپریل کو ایک ہی دن میں 340 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ہیں ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ دنیا کے 22 ممالک سے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹر کروائیں، جن میں صرف چین سے 95 شیئر ہولڈرز نے کمپنیاں رجسٹر کیں، چین کے سرمایہ کاروں کی رجسٹرڈ کمپنیوں کو مجموعی ادا شدہ سرمایہ 193 ملین روپے ہے.

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق پنجاب 2,093 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ، تاہم اسلام میں 719 سندھ سے 600 ، کے پی کے سے 325 کمپنیاں رجسٹر ہوئِیں، جبکہ گلگت بلتستان سے 276، بلوچستان سے 69 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ایس ای سی پی کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ سب سے آگے رہا، جہاں آئی ٹی میں 832 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، اسی طرح ٹریڈنگ میں 757، سروسز میں 490، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن میں 358 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ سیاحت میں 242، فوڈ اینڈ بیورجز 158،ایجوکیشن 127 کمپنیاں اور ٹیکسٹائل میں 105 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں .