11 مئی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے. محکمہ موسمیات
جنوبی پنجاب‘اندرون سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے. رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 7 مئی 2026
15:56
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اس کے علاو ہ اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور اور سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے. ادھر خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج 8 سے 10 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں، کرک اور لکی مروت میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے جبکہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ہری پور اور کوہاٹ میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے اس دوران جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی. پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا متعلقہ اداروں کو ہیٹ اسٹروک سینٹرز، کولنگ پوائنٹس اور موبائل کولنگ یونٹس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے جبکہ ہسپتالوں میں طبی عملہ اور سہولیات کو فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواﺅں کا بھی خدشہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں. پی ڈی ایم اے کے مطابق گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباﺅ کا بھی امکان ہے گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے جبکہ کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے دوران احتیاط برتنے اور جانوروں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی. متعلقہ اداروں کو عوامی آگاہی مہم کے ذریعے عوام کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلے ہیلتھ/میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں. پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں ماہرین نے سخت گرمی میں شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
اب ہمیں یہ کہنا پڑے گا کہ ہمارا سکور 0-8 ہے، ڈپٹی ایئر چیف
-
ایران سے مذاکرات پر اسرائیل کو شدید تشویش، نیتن یاہو کا امریکی حکام سے رابطہ
-
ایران کو یورینیم کے بدلے معاشی ریلیف دینے کی پیشکش کامیاب نہ ہو سکی. امریکی جریدے کا دعوی
-
معاہدے کے امکانات روشن،ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا. صدر ٹرمپ کا دعوی
-
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی، ویڈیو جاری
-
ڈیرہ غازی خان میں سکول کی چھت گرگئی، 4 بچے جاں بحق، درجن بھر زخمی
-
ایس ای سی پی کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم
-
پنجاب میں آئندہ 3 ماہ معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت متوقع ہے. پی ڈی ایم اے
-
11 مئی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے. محکمہ موسمیات
-
وزیر داخلہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن عمل کا جائزہ لیا
-
عدت میں نکاح کیس کے دوران خاور مانیکا پر تشدد کیس کی سماعت12مئی تک ملتوی
-
وفاقی آئینی عدالت نے زیرتعمیر عمارتوں پر ٹیکس کالعدم قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.