احمدپورشرقیہ ،مختلف کارروائیوں میں24ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں شراب منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد
جمعرات 7 مئی 2026 17:40
(جاری ہے)
تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ، نوشہرہ جدید، سٹی یزمان اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئے شراب فروشی کے مرتکب 07ملزمان کو گرفتارکرکے ان قبضہ سے158لیٹر شراب برآمد کرلی۔
اسی طرح منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی، سول لائنز، کینٹ، صدر بہاولپور، سٹی احمدپورشرقیہ، اوچشریف، سٹی یزمان، صدر یزمان، ہیڈ راجکاں، خیرپورٹامیوالی اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے11ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 932گرام چرس اور 290گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ کوتوالی، عباس نگر، صدر یزمان اور تھانہ اوچشریف پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے04عدد پسٹل 30بور،01عدد پسٹل 9mmاور 01عدد ریوالور32بوربرآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے چوری شدہ کار ہنڈائی ALENTRAبرآمد کرلی۔ برآمدہ کارضروری کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی اورانا عبدالوہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔\378مزید قومی خبریں
-
وکالت نامہ موکل کی وفات کے ساتھ ختم، وکیل پر فوری اطلاع دینا لازم ہے ، سپریم کورٹ
-
این سی سی آئی اے کراچی کا غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار
-
ًمعرکہ حق میں دشمن کیخلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی‘ پاکستان کو نمایاںمقام ملا،فاروق ستار
-
مودی نے پہلگام میں ایک ناکام فالس فلیگ ڈرامہ رچایا‘ دشمن کو ہر محاذ پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،طارق فضل چوہدری
-
سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید پانے والے 2 ملزمان بری کردیا
-
معرکہ حق نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قومی وقار کو بلند کیا، شازیہ مری
-
عظمت خان بگٹی نے وطن، امن وسرزمین کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری کی عظیم مثال قائم کی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
ڈرائیور کی نوجوان بیوی، سرکاری نوکری د لوانے کا جھانسہ، بے آبرو کر دیا
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس
-
بنیان المرصوص صرف ایک معرکہ حق نہیں بلکہ قومی اتحاد، قربانی، استقامت اور حب الوطنی کی علامت ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان
-
نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ
-
تحصیل گوجر خان سے نکلنے والے وسائل گیس اور پٹرولیم پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے،راجہ پرویزاشرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.