جیکب آباد ،ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد دکاندار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے

جمعرات 7 مئی 2026 17:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) جیکب آباد میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد دکاندار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر خراب ہونے لگی ہے، ائیرپورٹ تھانہ کی حدود ائیرپورٹ روڈ پردن دھاڑے نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان میں داخل ہوکر دکاندار کو یرغمال بنالیا اور نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، متاثرہ دکاندار دھرج کمار کے مطابق تین مسلح افراد اچانک دکان میں داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان دکان سے 70 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر بآسانی فرار ہوگئے، دھرج کمار نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کاروباری طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے اور خوف کے ماحول میں کاروبار کرنے پر مجبور ہے، انہوں نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان قائم کیا جائے اور کاروباری افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔