ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراناعبدالوہاب کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، دو روز کی مختلف کارروائیوں میں24 ملزمان گرفتار

جمعرات 7 مئی 2026 17:43

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراناعبدالوہاب کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، دو روز کی مختلف کارروائیوں میں24 ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب، منشیات واسلحہ ناجائز برآمد۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی چوری شدہ کار برآمد کرکے اصل مال کے حوالے کردی ۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے ویژن منشیات و اسلحہ ناجائز سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںڈی پی اوراناعبدالوہاب کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ، نوشہرہ جدید، سٹی یزمان اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئے شراب فروشی کے مرتکب 07ملزمان کو گرفتارکرکے ان قبضہ سی158لیٹر شراب برآمد کرلی۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی، سول لائنز، کینٹ، صدر بہاولپور، سٹی احمدپورشرقیہ، اوچشریف، سٹی یزمان، صدر یزمان، ہیڈ راجکاں، خیرپورٹامیوالی اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نی11ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 932گرام چرس اور 290گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ کوتوالی، عباس نگر، صدر یزمان اور تھانہ اوچشریف پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سی04عدد پسٹل 30بور،01عدد پسٹل 9mmاور 01عدد ریوالور32بوربرآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے چوری شدہ کار ہنڈائی ALENTRAبرآمد کرلی۔ برآمدہ کارضروری کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی اورانا عبدالوہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔