معرکہ کی پہلی سالگرہ محض کیلنڈر کی تاریخ نہیں‘قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے ، اسحاق ڈار

جمعرات 7 مئی 2026 18:07

معرکہ کی پہلی سالگرہ محض کیلنڈر کی تاریخ نہیں‘قومی تاریخ کا ایک فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معرکہ حق ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے ۔ معرکہ کی پہلی سالگرہ محض کیلنڈر کی تاریخ نہیں بلکہ جرات اتحا د اور غیر متزلزل کی ایک پیاری داستان ہے جس پر ہر سپاہی ثا بت قدم رہا اور پوری قوم اس کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا ۔

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا آج ہم معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں، عوام ، افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج نے دشمن کوفیصلہ کن جواب دیا، پاکستانی قوم کو متحد ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بھارتی جنگی طیاروں سمیت مختلف عسکری اہداف کونشانہ بنایا، فعال سفارتکاری سیدنیا میں پاکستان کا بھرپورمؤقف پیش کیا، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق ہونا چاہئے، کشمیرسمیت بنیادی تنازعات کے حل کے بغیرجنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، ہرجارحیت کاجواب پوری قوت سے دیا جائیگا، انہوں نے کہا پاکستان معیشت،تعلیم سمیت دیگرشعبوں میں بھی مضبوط ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے بھرپورکرداراداکررہا ہے۔