چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت یونیورسٹی ا ٓف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر کا اٹھائیسواں سینٹ اجلاس

جمعرات 7 مئی 2026 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت یونیورسٹی ا ٓف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر کا اٹھائیسواں سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر،سابق جج سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر جسٹس محمد یونس طاہر، سابق ممبر کشمیر کونسل و سابق صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ،سیکرٹری صدارتی امور محمد شاہد ایوب،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر محمد یونس میر، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سید نوید حسین شاہ، رجسٹرار یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر فہیم غضنفر اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی ا ٓف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر اور سینٹ کے دیگر ممبران کو جامعہ کوٹلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور جامعہ کوٹلی کو درپیش مسائل سے بھی سینٹ اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر قائمقام صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹرزکریا ذاکر کو ہدایت کی کہ جامعہ کوٹلی میں آرٹیفشل انٹیلجنس (AI)اور کلائیمیٹ چینج کے شعبہ جات قائم کرنے کے لئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ جامعہ کوٹلی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد مل سکے اور اس سلسلے میںاعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے اور قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹرزکریا ذاکر کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔