ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

جمعرات 7 مئی 2026 19:29

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ کے جمینیزیم ہال میں "یومِ تشکر معرکۂ حق (بنیانِ مرصوص)" کے حوالے سے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف صحافی انصر آفتاب، ڈائریکٹر وژن کالج فضل ربی اور پاکستان آرمی نیشنل ریلی ٹیم کے ممبر آصف بٹ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کلیم خان، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد لطیف اور تحصیل سپورٹس آفیسر اقرا اسلم بھی موجود تھیں۔ایونٹ میں ایتھلیٹکس کے مختلف مقابلے منعقد کروائے گئے جن میں 100 میٹر، 200 میٹر اور 400 میٹر ریس شامل تھیں۔ اس کے علاوہ رسہ کشی، والی بال اور سَیک ریس کے دلچسپ مقابلے بھی ہوئے جن سے شرکاء اور شائقینِ کھیل بھرپور لطف اندوز ہوئے۔شرکاء نے "معرکۂ حق" اور یومِ تشکر کے حوالے سے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اور صحت مند کھیلوں کے ایونٹس نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہیں۔\378