،ْ سیکرٹری داخلہ پنجاب سے علمائ کے وفد کی ملاقات، منشیات کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین پر زور

حکومت پنجاب کا آئمہ مساجد کیلئے 21 ارب کا تاریخی منصوبہ، اب تک 6 ارب روپے کے اعزازیہ کی تقسیم

جمعرات 7 مئی 2026 20:10

Tلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ کے وفد نے ملاقات صدر ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری حافظ محمد امجد، صاحبزادہ محمد آصف سیال، احسان الحق صدیقی، طیب شاہ قادری، آصف معصومی، حافظ ایوب اعوان، سید عرفان گیلانی، مولانا اسلم ندیم، حافظ رضوان عابد، میر عمران رؤف بھی ہمراہ تھے۔

سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمن، ڈی سی او سینٹر آف ایکسیلینس ڈاکٹر احمد خاور، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالرؤف اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے عوامی آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے آئمہ مساجد اور علماء کرام سے درخواست کی کہ خطباتِ جمعہ میں عوام کو منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پیغام دیں۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ عیدالاضحی پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب صوبے میں ہر بچے کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے لٹریسی پروگرام چلا رہی ہے۔ جیلوں میں موجود ناخواندہ افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب لٹریسی پروگرام کے تحت تعلیم دے رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پٴْرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح علماء کرام کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے آئمہ مساجد صاحبان کیلئے 21 ارب کی لاگت سے تاریخی منصوبہ شروع کیا ہے اور اب تک پنجاب بھر میں آئمہ مساجد صاحبان میں 6 ارب روپے بطور اعزازیہ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ پروگرام تاریخی منصوبہ ہے۔ ملکی ترقی کیلئے دینی مدارس میں بھی تعلیم کے معیار کو بلند کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کیلئے حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ ملاقات کے اختتام پر وطن عزیز اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی