پاکستان پیکل بال فیڈریشن کا اجلاس (آج )کراچی میں ہوگا

جمعرات 7 مئی 2026 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) پاکستان پیکل بال فیڈریشن کا اجلاس (آج) جمعہ کو منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں ہوگاجس کی صدارت پاکستان پیکل بال فیڈریشن کے صدر امتیاز احمد شیخ کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیکل بال فیڈریشن کے سی ای او مقبول آرائیں نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان پیکل بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل فیصل ظفر گزشتہ ایک برس کی رپورٹ پیش کریں گے اور آئندہ برس کی ملکی اور غیر ملکی سرگرمیوں کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔