دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 8 مئی 2026 11:53

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 28 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل آمد 83 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 83 ہزار 500 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 15 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 500 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 87 ہزار کیوسک اور اخراج 81 ہزار کیوسک، چشمہ آمد 90 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، تونسہ آمد 82 ہزار کیوسک اور اخراج 64 ہزار 100 کیوسک،گدو آمد 54 ہزار کیوسک اور اخراج 52 ہزار 800 کیوسک، سکھر آمد 44 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 13 ہزار کیوسک، کوٹری آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں آمد 20 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 300 کیوسک، پنجند آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1457.36 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.250 ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1161.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.177 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.126 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔