بیان میں 9 مئی 2026 کا دن ہماری ملّی تاریخ کا درخشاں باب ہے،ترجمان مہاجرین

جمعہ 8 مئی 2026 13:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) آل پارٹیز حریت کانفرنس اور مہاجرین نمائندہ فورم اعلیٰ سطحی وفد کی چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملاقات ‘ 9 مئی کو معرکہ حق بنیان المرصوص کے پروگرام میں شرکت کی دعوت ‘ وفد میں ایڈووکیٹ پرویز شاہ ، غلام حسن بٹ، عبد المجید میر ، راجہ شاہین ، مشتاق الاسلام ، شیخ ماجد میں شامل تھے ‘ وفد نے ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر چیف سیکرٹری خوشحال خان کو معرکہ حق ریلی میں شرکت کی دعوت دی ‘ ترجمان مہاجرین نمائندہ فورم 1989-90 نے سید حمزہ شاہین نے پنے جاری کردہ بیان میں 9 مئی 2026 کا دن ہماری ملّی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔

معرکہ حق ''بنیان المرصوص'' میں اللہ تعالیٰ کی نصرت سے افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ثابت کر دیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر دفاعی قوت ہے‘ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت و بہادری اور شہداء کی لازوال قربانیوں نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ اس وطن کے دفاع کے لیے قوم کا ہر فرد سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہے۔

(جاری ہے)

یہ فتح صرف میدانِ جنگ کی نہیں بلکہ حق و باطل کے معرکے میں حق کی فتح ہے‘مہاجرین نمائندہ فورم نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ساتھ مل کر آج مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد میں ''یومِ فتح ریلی'' کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان نے تمام مہاجرین، انصار، کیمپ کمیٹیز، نمائندگان اور محبِ وطن شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح 9 بجے ریلی میں بھرپور شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اپنی غیر متزلزل محبت کا عملی ثبوت دیں۔