Live Updates

کراچی: میاں بیوی پر مشتمل خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، 64 لاکھ کی ڈکیتی کا اعتراف

جمعہ 8 مئی 2026 15:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پولیس نے میاں بیوی پر مشتمل ایک انتہائی منظم اور خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی صدیق آباد قبرستان کے قریب پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی پر مشتمل ایک انتہائی منظم اور خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہوئے، جس کے بعد ایک خاتون سمیت مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے 64 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ 20 اپریل کو نیو سبزی منڈی گیٹ پر پیٹرول پمپ کے مالک سے 64 لاکھ روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

اس واردات کے دوران ملزمان نے مزاحمت پر پیٹرول پمپ مالک کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے پہلے ہی حاصل کر لی تھی۔تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزمان سرجانی ٹان میں ایک میڈیکل اسٹور پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں بھی ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی سنگین وارداتوں میں سرگرم تھا اور ان کی گرفتاری سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات