بہاول پور، روڈکراسنگ کے دوران تیزرفتاربس کے ٹکر سے7سالہ بچی جاں بحق

ہفتہ 9 مئی 2026 00:00

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) بہاول پور میں روڈکراسنگ کے دوران تیزرفتاربس کے ٹکر سے7سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ پٹرولنگ پولیس چوکی خیرپورٹامیوالی کھنڈا موڑکے قریب ایک بچی اپنی خالہ کے ساتھ روڈکراس کررہی تھی کہ گرین بیلٹ سے جیسے ہی روڈ پر چڑھی تو بہاولپورسے حاصل پورکی طرف جاتی ہوئی بس نے بچی کو ہٹ کردیا جس کے نتیجے میں ہیڈانجری کے باعث 7سالہ بچی علیشبہ منیر موقع پرجاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

اطلاع پرریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے ڈیڈباڈی کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال خیرپورٹامیوالی شفٹ کردیاجبکہ مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :