سانگلہ ہل میں صوبائی محتسب ننکانہ صاحب کے زیرِ اہتمام پولیس خدمت مرکز میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 8 مئی 2026 23:59

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) سانگلہ ہل میں صوبائی محتسب ننکانہ صاحب کے زیرِ اہتمام پولیس خدمت مرکز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ کھلی کچہری میں سائلین کی جانب سے مجموعی طور پر 54 درخواستیں جمع کروائی گئیں، جن میں پولیس، ریونیو اور صفائی سے متعلق مسائل شامل تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی محتسب زاہد فاروق نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ تمام درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 15 روز کے اندر مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سانگلہ ہل ریاض احمد اور سیکرٹری و فوکل پرسن سانگلہ ہل کلیم عباس بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :