صاف ستھرا لاہور مشن، ضلعی انتظامیہ کے ترقیاتی اقدامات تیز

جمعہ 8 مئی 2026 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے شصاف ستھرا لاہورص مشن اور شلاہور ڈویلپمنٹ پروگرامص کے تحت شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل سٹی کے علاقوں بابو صابو اور یو سی 71 کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و صفائی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بابو صابو میں نالوں کی ڈی سلٹنگ، روڈ واشنگ، پارکس کی بحالی اور صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو زیرو ویسٹ آپریشن مؤثر بنانے جبکہ واسا حکام کو سیوریج مسائل اور کھلے مین ہولز فوری طور پر درست کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

یو سی 71 میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران انہوں نے تعمیراتی معیار اور مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے سڑکوں کے پیچ ورک، تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی لٹکتی تاروں کو فوری ہٹانے کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو ڈیڈ لائنز دیں۔انہوں نے ترقیاتی مقامات پر شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شفافیت، معیاری تعمیرات اور انسانی جانوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔