گورنر سندھ کی ملیر آمد، درخشان مسجد میں نماز جمعہ ادا

سید محمد نہال ہاشمی کی والدین کی قبور پر حاضری، شہریوں سے ملاقات اور خیریت دریافت

جمعہ 8 مئی 2026 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اپنی رہائشگاہ ملیر کے قریب واقع درخشان مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی شہریوں کے ساتھ نماز میں شرکت کی اور بعد از نماز نمازیوں سے ملاقات کی۔گورنر سندھ نے نمازیوں سے مصافحہ کیا، ان کی خیریت دریافت کی اور عوامی مسائل سے متعلق گفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

شہریوں نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان پا کر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور ان کے عوامی انداز کو سراہا۔بعد ازاں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اپنے والدین کی قبور پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ عوام سے رابطہ اور ان کے مسائل سے آگاہی ان کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ شہریوں سے براہِ راست ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :