وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کریم آباد پل پر شہری سے ڈکیتی کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعہ 8 مئی 2026 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کریم آباد پل پر شہری سے ڈکیتی کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واردات کے حوالے سے کیے جانے والے تمام ضروری پولیس اقدامات اور پیش رفت سے فوری آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاکید کی کہ جدید اور ماڈرن تفتیشی تکنیکس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز، شواہد اور دیگر تکنیکی ذرائع کی مدد سے تحقیقات کو مثر بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ تفتیش کے ہر مرحلے سے انہیں باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :