کرپشن جرائم پر چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو سزائے موت

وی فینگھے کو رشوت لینے جبکہ لی شانگفو کو رشوت لینے اور دینے دونوں جرائم میں قصوروار قرار دیا گیا

جمعہ 8 مئی 2026 20:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) چین کی فوجی عدالت نے کرپشن کے الزامات میں دو سابق وزرائے دفاع کو معطل سزائے موت سنا دی ہے۔ یہ اقدام صدر شی جن پنگ کی بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر دفاع وی فینگھے اور لی شانگ فو کو فوجی عدالت نے کرپشن میں ملوث قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماں کو دی گئی سزائے موت دو سال کے لیے معطل رہے گی، جس کے بعد اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں سے سیاسی حقوق بھی ہمیشہ کے لیے واپس لے لیے گئے ہیں جبکہ ان کی ذاتی جائیداد بھی ضبط کر لی گئی ہے۔وی فینگھے کو رشوت لینے جبکہ لی شانگفو کو رشوت لینے اور دینے دونوں جرائم میں قصوروار قرار دیا گیا۔دونوں سابق وزرائے دفاع 2018 سے 2023 کے دوران اہم حکومتی اور فوجی عہدوں پر فائز رہے اور چین کے طاقتور سینٹرل ملٹری کمیشن کے رکن بھی تھے۔