مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 2 افراد ہلاک

ہفتہ 9 مئی 2026 09:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) یوا یس سدرن کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نےمشرقی بحرالکاہل میں منشیات سمگلنگ میں ملوث ایک مبینہ کشتی کو نشانہ بنا یا، جس سے دو افراد ہلاک اورایک زندہ بچ گیا۔ شنہوا کے مطابق کمانڈ نے ویب سایئٹ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کشتی نامزد دہشت گرد تنظیموںکے زیر استعمال تھی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے تصدیق کی تھی کہ یہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات سمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی اور منشیات سمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔کمانڈ کے مطابق اس کارروائی کے دوران دو منشیات دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص زندہ بچ گیا۔ مزید کہا گیا کہ اس کارروائی میں کوئی بھی امریکی فوجی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔