بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نیا سی ڈی ایف اور بحری سربراہ مقرر

ہفتہ 9 مئی 2026 16:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی کو نیا چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کر دیا ہے جو 30 مئی کو ریٹائر ہونے والے جنرل انیل چوہان کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این ایس راجہ سبرامنی وزارتِ دفاع کے عسکری امور کے محکمے کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔دوسری جانب وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مئی کو اپنی مدت مکمل کرنے والے ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ کرشنا سوامی ناتھن اس وقت مغربی بحری کمان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :