معرکه حق کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے سکیورٹی انتظامات مکمل

ہفتہ 9 مئی 2026 17:19

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کیو پی ایم ، پی ایس پی کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے معرکه حق کے سلسلے میں ہونے والی مرکزی تقریب کی سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔پولیس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس) لاڑکانہ میں منعقد تقریب میں شرکت کرنے والی خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ انٹری و ایگزٹ پواٸنٹس قائم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

خواتین کی انٹری لا اسکول اور مرد حضرات کی انٹری پریڈ گراٶنڈ والی طرف سے یقینی بناٸی گئی ۔ عوام الناس کے آنے جانے کے لیے گیٹ نمبر 02 مکمل طور پر کھلا رکھا جائے گا۔پنڈال کے اندر کھانے پینے کی چیزوں کے لیے خصوصی اسٹال قاٸم ہیں,اس لیے باہر سے کسی چیز کو بھی اندر لانا ممنوع قرار د یا گیا ہے۔عوام الناس سے التماس ہے کہ انتظامیه سے تعاون کریں اور کسی بھی بدنظمی سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :