راولپنڈی،تھانہ نصیر آباد پولیس کی کارروائی ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

ہفتہ 9 مئی 2026 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) تھانہ نصیر آباد پولیس کی ایک کارروائی کے وران قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا،زیر حراست اشتہاریوں نے ذاتی رنجش پر ساتھی کے ہمراہ خنجر کے وار سے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری رواں سال جنوری سے پولیس کو مطلوب تھے، نصیر آباد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، زیر حراست اشتہاریوں کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔