ناجائز یہودی بستی کے یہودی آباد کاروں نے فلسطینی کی قبر اکھڑوا دی

اتوار 10 مئی 2026 12:15

مغربی کنارہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) اسرائیلی حکومت کے خصوصی مراعات یافتہ طبقے یہودی آباد کاروں سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے ایک فلسطینی کی مقامی قبرستان میں تدفین کے بعد حکم دیا کہ اس قبر کو میت سمیت یہاں سے ختم کر دیا جائے بصورت دیگر بلڈوزر چلا کر قبر اکھاڑی دی جائے گی اور دفن کی گئی میت بھی قبر سے نکال کر پھینک دی جائے گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ 80 سالہ حسین عساسا نامی فلسطینی کی قبر کے ساتھ پیش آیا ۔ اس فلسطینی نے تقریبا ساری زندگی اسرائیلی جبر کے ماحول میں گزاری، تاہم گزشتہ روز اس کا انتقال ہو گیا تو اس کے بچوں نے اس کی تدفین گائوں کے دیرینہ قبرستان میں کر دی۔ لیکن انہیں یہودی آباد کاروں کی دھمکیوں کے باعث اسرائیلی فوج کی نگرانی میں اپنے والد کی قبر سے میت کو نکال کر دوسری جگہ لے جانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :