اسرائیل کی جنوبی لبنان میں وحشیانہ بمباری سے مزید 24 لبنانی شہید

اسرائیل نے لبنان کے 9 دیہات خالی کرنے کی وارننگ کے بعد حملے کیے،حکام

اتوار 10 مئی 2026 12:20

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) جنوبی لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 24 افراد شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی حکام نے بتایاکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضا اور زمین سے کارروائیاں تیز کردی ہیں، اسرائیل نے لبنان کے 9 دیہات خالی کرنے کی وارننگ کے بعد حملے کیے، جس کے نتیجے میں24 لبنانی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حزب اللہ نے بھی قابض اسرائیلی فوجیوں پر جنوبی لبنان اور اسرائیل میں حملے کیے۔اس کے ساتھ ہی حزب اللہ نے ڈرون حملے سے بچنے کے لیے ٹینک سے چھلانگ لگاتے اور عمارت کے اندر بھاگتے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :