لبنانی وزیر اعظم کا دورہ شام ، عبوری صدرالشرع سے ملاقات

سیاسی مشاورت جاری رکھنے اور وزارتی سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

اتوار 10 مئی 2026 13:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے شام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شامی عبوری رہنما احمد الشعرع سے ملاقات میں اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دورہ شام اور لبنان کے تعلقات میں ایک نئے مرحلے کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعظم نواز سلام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ مسائل پر مثبت پیش رفت کی ہے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے تناظر میں لبنان اور شام کو درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ سیاسی مشاورت جاری رکھنے اور وزارتی سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔