مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کا دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی

وسطی مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں نے دیر جریر گائوں پر حملہ کیا،ہلال احمر

اتوار 10 مئی 2026 16:50

مغربی کنارہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں اور فوج کے چھاپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے جنوبی نابلس کے گائوں جورش اور عقربہ قصبے پر دھاوا بولا جس میں فلسطینیوں کے گھروں پر پتھرا کیا گیا اور رہائشیوں پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ جوریش میں آباد کاروں کے حملے کے بعد اس کے عملے نے ایک 35 سالہ حاملہ خاتون اور ایک 65 سالہ خاتون کا علاج کیا۔وسطی مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں نے دیر جریر گاں پر حملہ کیا، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں جبکہ اسرائیلی افواج نے آبادکاروں کی حفاظت کی۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے چھاپے کے دوران براہ راست گولہ بارود سے فائرنگ کی جس سے ایک فلسطینی شخص کے پاں بھی زخمی ہوئے اور متعدد رہائشیوں کو حراست میں لیا گیا۔