اسرائیلی فوج لبنان میں ہزاروں افراد کی خفیہ نگرانی کرتی ہے، امریکی اخبار

آرٹیفیشل انٹلیجنس نظام لبنانی عوام کی روزمرہ سرگرمیوں کا تجزیہ کرتا ہے،رپورٹ

اتوار 10 مئی 2026 17:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کہ اسرائیلی فوج لبنان میں ہزاروں افراد کی خفیہ نگرانی کرتی ہے، لبنانی عوام کی سیل فونز، سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرونز اور وائی فائی سینگرانی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا آرٹیفیشل انٹلیجنس نظام لبنانی عوام کی روزمرہ سرگرمیوں کا تجزیہ کرتا ہے، اسرائیلی فوج اس تجزیے سے لبنانی عوام کو خطرہ قرار دے سکتی ہے۔