محکمہ پبلک پراسیکوشن پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری کا جہلم کا دورہ

اتوار 10 مئی 2026 18:09

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) محکمہ پبلک پراسیکوشن پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اعظم کمال نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس جہلم کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے “پنجاب لیگل ایڈ سیل” کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ان کی آمد پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم ظفر اقبال کی قیادت میں افسران و عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر خالد محمود، غلام محی الدین، ظہیر احمد، اعتزاز احسن ممتاز، میڈم مریم حسین، نوفیر احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری کوپراسیکیوشن نظام، دفتری امور، جاری مقدمات اور قانونی معاونت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اپنے خطاب میں ایڈیشنل سیکرٹری اعظم کمال نے کہا کہ حکومتِ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ پبلک پراسیکوشن کی استعداد کار میں بہتری اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب لیگل ایڈ سیل کا قیام شہریوں کو قانونی معاونت کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے جہلم ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پراسیکیوشن کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔\378