چوہدری سالک حسین کی دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید

پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں، نئی مارکیٹس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر

اتوار 10 مئی 2026 19:20

چوہدری سالک حسین کی دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کردی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے خلیجی ممالک میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کی اور کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے روزگار محفوظ ہیں،دبئی سے کوئی بھی پاکستانی ڈی پورٹ نہیں ہوا۔

چوہدری سالک حسین نے امید ظاہر کی کہ خلیج سمیت بیرونی ممالک میں پاکستانیوں کے لئے ملازمت کے مواقع میں بہتری آئے گی،پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں، نئی مارکیٹس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :