مریم نواز نے راولپنڈی میں معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح کردیا

راولپنڈی کچہری چوک منصوبے کو معرکہ حق اسکوائر کا نام دیا گیا ، پروجیکٹ کر 179 دن میں مکمل کیا گیا، جو (آج) ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا

اتوار 10 مئی 2026 18:45

مریم نواز نے راولپنڈی میں معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح کردیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح کردیا ہے۔راولپنڈی کچہری چوک منصوبے کو معرکہ حق اسکوائر کا نام دیا گیا ہے، اس پروجیکٹ کر 179 دن میں مکمل کیا گیا، جو (آج) پیر کو ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا۔سگنل فری کوریڈور میں 5 انڈر پاس، 2 اوور ہیڈ برج اور پیڈسٹرین برج شامل ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے منصوبے کا معائنہ کیا اور کہا کہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کا اربن کلچر تبدیل کرے گا۔مریم نواز نے راولپنڈی میں انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا، وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی وزیراعلیٰ کو منصوبے پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے میں سگنل فری کوریڈور سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں کہا گیا کہ معرکہ حق اسکوائر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی بنایا گیا، روات تا موٹروے سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل تیسرا جلد مکمل کرلیا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاس بنیں گے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا، سگنل فری کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور تین فلائی اوور بنیں گے۔