معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملتان گیریڑن میں یادگارِ شہدا پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد

×قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش

اتوار 10 مئی 2026 19:50

ٴْ ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2026ء) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملتان گیریڑن میں یادگارِ شہدا پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کور کمانڈر ملتان اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے شہدا کی قربانیوں کو وطن کے دفاع کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :