امریکا میں ٹرین کے باکس کار سے 6 افراد کی نعشیں برآمد

پیر 11 مئی 2026 11:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرین کے باکس کار سے 6 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز میکسیکو کی سرحد کے قریب ایک دور دراز علاقے میں واقع ریل یارڈ سے 6 افراد کی نعشیں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم فوری طور پر ہلاکتوں کی وجہ یا متاثرین کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔