Live Updates

ایران کی ناکہ بندی میں 20 سے زیادہ جنگی بحری جہاز شریک ہیں، امریکی فوج

انتباہ پر عمل نہ کرنے والی 4 ایرانی جہازوں کو روک لیا، 61تجارتی جہازوں نے راستہ بدل لیا، سینٹ کام

پیر 11 مئی 2026 11:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران پر محاصرہ نافذ کرنے میں 20 سے زیادہ جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹ کام نے کہا کہ اس نے 4 ایرانی جہازوں کو انتباہات کی تعمیل نہ کرنے پر روکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سینٹ کام نے یہ بھی کہا کہ ایران پر عائد ناکہ بندی کے نتیجے میں 61 تجارتی جہاز اپنا راستہ تبدیل کر چکے ہیں۔ واشنگٹن نے گزشتہ ماہ ایرانی جہازوں پر ناکہ بندی نافذ کی تھی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات