جاپان کی پالیسیوں سےروس کے ساتھ تعلقات میں اس کے تعلقات میں سرد مہری آئی ،روسی سفیر

پیر 11 مئی 2026 11:56

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) جاپان میں روس کے سفیر نکولائی نوزدریف نے کہا ہے حالیہ برسوں میں جاپان کی پالیسیوں نے روس۔جاپان تعلقات کی مثبت بنیاد کو تباہ کر دیا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں انتہائی سرد مہری آگئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق انہوں پیر کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے دور میں دوطرفہ تعلقات میں اس قدر سردمہری پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں قائم ہونے والی مثبت پیش رفت کو جاپان نے یوکرین بحران کے تناظر میں مغربی ممالک کی ’’روس مخالف پالیسی ‘‘میں شامل ہو کر تقریباً مکمل طور پر ختم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کے لیےاپنی موجودہ “مخالفانہ پالیسی” ترک کرے خاص طور پر اپنی نظرثانی پسند پالیسیوں کا خاتمہ کرے اور دوبارہ عسکری طاقت بڑھانے کے راستے سے پیچھے ہٹے۔