طوفانی بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کی سطح بلندہوگئی

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار 199 کیوسک ‘ پانی کا اخراج 99 ہزار 980 کیوسک ریکارڈ

پیر 11 مئی 2026 12:25

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) طوفانی بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار 199 کیوسک ہو گئی ہے، جبکہ پانی کا اخراج 99 ہزار 980 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چشمہ بیراج پانی کا لیول 643 فٹ ہو گیا ہے، جس کے بعد چشمہ کے تمام 52 سپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کی تمام جھیلیں پانی سے بھر گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :