امریکا میں 2500 ڈالر سے زائد چائلڈ سپورٹ نادہندگان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
جن والدین پر بچوں کے اخراجات کی مد میں ڈھائی ہزار ڈالر سے زائد رقم واجب الادا ہے، ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا سکتے ہیں،امریکی حکام
پیر 11 مئی 2026 13:05
(جاری ہے)
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسے تمام افراد جو چائلڈ سپورٹ پروگرام کے نادہندہ ہیں، فوری طور پر متعلقہ ریاستی اداروں سے رابطہ کریں اور اپنی ادائیگیاں کلیئر کریں تاکہ ان کے پاسپورٹ منسوخ ہونے سے بچ سکیں۔
محکمہ خارجہ کے مطابق ایک بار پاسپورٹ منسوخ ہو جانے کے بعد وہ بین الاقوامی سفر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا اور نیا پاسپورٹ اسی وقت تک جاری ہوگا جب تک متعلقہ ریاستی چائلڈ سپورٹ انفورسمنٹ ایجنسی اس بات کی تصدیق نہ کرے کہ واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔یہ کارروائی امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات کے تعاون سے کی جائے گی، جو ان افراد کا ڈیٹا فراہم کرے گا جن پر 2500 ڈالر سے زائد بقایاجات موجود ہیں، اس ضمن میں ابتدائی مرحلے میں ان افراد کو نشانہ بنایا جائے گا جن پر ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ کی رقم واجب الادا ہے جبکہ بعد میں اسکا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے قونصلر امور مورا نمدار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت ایک ایسے commonsense practice کو وسعت دے رہی ہے جو ماضی میں بھی موثر ثابت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق صدر اور وزیر خارجہ کی قیادت میں مختلف وفاقی ادارے مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ امریکی بچوں کو وہ مالی معاونت ملے جس کے وہ حق دار ہیں۔امریکا میں چائلڈ سپورٹ کا مسئلہ صرف چند ہزار افراد تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑا مالی اور سماجی بحران سمجھا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات کے اندازوں کے مطابق ملک بھر میں اربوں ڈالر کی child support رقم والدین پر واجب الادا ہے، جبکہ لاکھوں والدین ایسے بھی ہیں جن کے خلاف بقایا جات کے کیسز موجود ہیں۔ابتدائی مرحلے میں تقریبا 2700 ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ چائلڈ سپورٹ کی رقم واجب الادا ہے، تاہم مجموعی طور پر وہ تمام امریکی شہری اس پالیسی کی زد میں آ سکتے ہیں جن پر 2500 ڈالر سے زائد بقایا رقم موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
انمول پنکی نے اپنے ہاتھ تیزاب سے کیوں جلائی تہلکہ خیز انکشافات
-
ایشوریا کے مداح اب بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب
-
ایرانی اداکارہ کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر اہلیہ نے میکرون کو تھپڑ مارا، تہلکہ خیز انکشاف
-
ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، امریکی نائب صدر
-
تمام عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے،چینی صدر
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.