Live Updates

ایران کے جواب پر ٹرمپ کے ردعمل کی اہمیت نہیں، ایرانی میڈیا

ٹرمپ اگر جواب سے خوش نہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے،رپورٹ

پیر 11 مئی 2026 13:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ایران کے جواب پر امریکی صدر ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں۔ ایران میں منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے نہیں بنائے جاتے۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب قابلِ قبول نہیں ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات