غزہ پر اسرائیلی حملوں کی دستاویزی فلم نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا

فلم سازوں کا غزہ میں موجود صحافیوں کی بہادری کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش

پیر 11 مئی 2026 13:25

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) غزہ میں اسرائیلی حملوں، اسپتالوں کی تباہی اور فلسطینی طبی عملے کی شہادت پر مبنی دستاویزی فلم غزہ: ڈاکٹرز انڈر اٹیک نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے فلم سازوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ ادارے نے فلم کی فنڈنگ کے باوجود اسے نشر کرنے سے انکار کر کے سنسر شپ کی۔

(جاری ہے)

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بین دی پیئر نے تقریب کے دوران کہا کہ برطانوی ٹی وی نے ہماری فلم چھوڑ دی، کیا اب وہ ہمیں بافٹا اسکریننگ سے بھی نکال دے گا فلم سازوں نے غزہ میں موجود صحافیوں کی بہادری کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ یہ خوف لے کر جاگتے تھے کہ کہیں زمینی حقائق ریکارڈ کرنے والے صحافی زندہ بھی ہیں یا نہیں۔دستاویزی فلم میں غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور طبی کارکنوں کے بطور عینی شاہد بیانات شامل ہیں، فلم سازوں کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 1700 سے زائد فلسطینی ڈاکٹرز اور طبی کارکن جاں بحق جبکہ 400 سے زیادہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔