پروفیسر مختار احمد میموریل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،اولڈ راوینز ،سردار گروپ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 11 مئی 2026 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) پروفیسر مختار احمد میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اولڈ راوینز اور سردار گروپ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے مطابق علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سردار گروپ نے نووا میڈ کو 61 رنز سے شکست دی ۔سردار گروپ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 220رنز بنائے ،جواب میں نووا میڈ کی ٹیم 148رنز بناسکی ۔دوسرے میچ میں اولڈ راوینز نے یونی سوفٹ وئیر کو 3وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔یونی سوفٹ ویئر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رنز بنائے،جواب میں اولڈ راوینز کی ٹیم نے ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔