آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا

بجلی کو اتنا سستا کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات میں استعمال کرسکیں گے، وزیرتوانائی کا دعوٰی

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2026 19:50

آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2026ء) وزیرتوانائی نے دعوٰی کیا ہے کہ آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا، بجلی کو اتنا سستا کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات میں استعمال کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تونائی اویس لغاری کی جانب سے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے اپنے ایک بیان میں دعوٰی کیا ہے کہ ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا ہے۔

توانائی سیکٹر اصلاحات کے بعد صنعت اور زراعت کیلئے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دن کے وقت بی 3 اور بی 4 کے لیے 6 سے 7 روپے سستی بجلی دیں گے۔ وفاقی وزیر نے دعوٰی کیا کہ ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات میں استعمال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم موقع دے رہے ہیں کہ پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور خود اسمارٹ میٹر لائیں۔

کوشش ہے کہ کوئی ڈیفیکٹو میٹر 3 ماہ سے زائد نہ چلے تاکہ بلنگ کا بوجھ نہ آئے۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 20 سے 25اصلاحات پر کام شروع ہوچکا ہے۔ پچھلے سال کلین انرجی کی پیدوار 55فیصدہے، 2036میں 96فیصد بجلی کلین ہوگی۔2سال پہلے سرکلر ڈیبٹ 2400ارب روپے تھا اب کم کرکے 1600ارب پر لے آئے ہیں۔ سرکلر ڈیبٹ کا اگلے 2سے 3سال میں خاتمہ کردیں گے۔ 10 ڈسکوز میں 5ڈسکوز کی اگلے سال جون تک نجکاری ہوجائے گی۔ پرائیویٹائزیشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پلان کے تحت تین ڈسکوز کی نجکاری جلد مکمل ہوجائے گی۔حکومت نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 16روپے فی یونٹ کمی کی، جبکہ کمرشل اور ڈومیسٹک بجلی کی قیمت 8سے 9 روپے فی یونٹ کمی کی ہے۔                   

متعلقہ عنوان :