توانائی سیکٹر اصلاحات اہم، آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا، اویس لغاری

پیر 11 مئی 2026 20:11

توانائی سیکٹر اصلاحات اہم، آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا، اویس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) وفاقی وزیر اویس لغاری نے توانائی سیکٹر کی اصلاحات کو ملک کے لیے بہت اہم قرار دیدیا اور کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا ہے۔جاری بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ توانائی سیکٹر اصلاحات کے بعد صنعت اور زراعت کیلئے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دن کے وقت بی 3 اور بی 4 کے لیے 6 سے 7 روپے سستی بجلی دیں گے، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں سیف کرکے رات میں استعمال کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم موقع دے رہے ہیں کہ پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور خود اسمارٹ میٹر لائیں۔انہوںنے کہاکہ کوئی ڈیفیکٹو میٹر 3 ماہ سے زائد نہ چلے تاکہ بلنگ کا بوجھ نہ آئے، ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :