Live Updates

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کی ملاقات ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پیر 11 مئی 2026 20:11

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کی ملاقات ، خطے کی بدلتی ہوئی ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکہ کی سفیر نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان-امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیرکو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔انہوں نے سنگاپور کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی بحری کارکنوں کی وطن واپسی میں جاری امریکی تعاون کو بھی سراہا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات